ڈیر ہ اسماعیل خان، پولیس مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک،2دستی بم اوراسلحہ برآمد
ڈیر ہ اسماعیل خان (نامہ نگار) پولیس مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 ساتھی فرار ہوگئے۔ دہشت گرد متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ دو دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا،ایک دہشت گرد کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی ہے۔