• news

پاکستان کرکٹ بورڈ نے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کرا دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینجنگ ڈائریکٹر کے نئے عہدے کی آسامی کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔مینجنگ ڈائریکٹر کی آسامی کے لیے جاری کئے جانے والے اشتہار میں امیدوار کے لیے ماسٹر ڈگری ہولڈر اور عمر 55 سال سے کم ہونے کی شرط عائد کی گئی ہے۔ جبکہ ماضی میں کرکٹ کا تجربہ ہونا ایک اضافی خوبی شمار ہوگی تاہم اس کو لازمی قرار نہیں دیا گیا۔مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لیے وضع کی جانے والی حکمت عملی پر عملدرآمد کرانے کا پابند ہوگا۔ گورننگ باڈی کی طرف سے بنائی جانے والی کمیٹیز کی کارکردگی بھی مانیٹر کرے گا۔ ریجنل اور ڈسٹرکٹ سطح پر کرکٹ امور کی نگرانی بھی اس کی ذمہ داری ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن