قومی ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ آرمی ٹیم کراچی کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پی ایف ایف قومی ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل کل پنجاب سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں ٹائٹل کیلئے جنگ لڑیں گی۔ سیمی فائنل میں آرمی نے کراچی یونائیٹڈ کو10-0 سے زیر کرلیا۔ روشنان نے 4 بار بار کو جال کی راہ دکھائی۔ واپڈا نے پنجاب کو تین صفر سے بآسانی مات دے دی۔ تیسری پوزیشن کیلئے پنجاب اور کراچی یونائیٹڈ کی ٹیمیںآج صبح 10بجے مقابل ہوں گی۔