کوہلی کبھی کبھی انسان ہی نہیں لگتے:تمیم اقبال
لاہور (سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلی کبھی کبھی تو انسان ہی نہیں لگتے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ ہر مرتبہ سنچری بنانے کے لیے ہی میدان میں اترتے ہیں۔ کوہلی جس طرح اپنا خیال رکھتے ہیں اور جس طرح اپنے کھیل پر کام کرتے ہیں وہ ناقابل یقین ہے، وہ اس وقت تینوں فارمیٹ کے بہترین بلے باز ہیں اور وہ ایک ایسے کھلاڑی ہیں جن سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔