• news
  • image

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے از خود نوٹس کی استدعا

مکرمی! ہم ڈی جی ایل ڈی اے اور چیف جسٹس کی توجہ اپنے علاقہ ٹاؤن شپ کے اہم مسئلہ کی جانب دلانا چاہتے ہیں۔ بلاک نمبر15 ٹاؤن شپ سٹی ڈسٹرکٹ ہائی سکول کے سامنے بہت بڑا میدان ہے۔ یہاں لوگ نماز جنازہ ادا کرتے ہیں اور عیدین کی نمازیں بھی پڑھی جاتی ہیں اور لوگ اپنے بچوں کی شادی وغیرہ کی تقریبات بھی کرتے ہیں۔ جناب والا! اس میدان کے سامنے مکان نمبر122 میں سابق حکمران جماعت کی لیڈی کونسلر نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے سب سے پہلے تو اس عوامی جگہ پر شادی پر پابندی کے بورڈ لگا دئیے ہیں۔ اس کونسلر نے 40 فٹ تک ناجائز تجاوزات کر رکھی ہیں گھر کے سامنے میدان کے درمیان ایک چبوترہ بنا لیا ہے۔ اس پر T@T کا چوری شدہ کھمبا لگایا گیا ہے۔ اس کھمبے پر مذہبی رنگ دینے کے لئے ایک سبز جھنڈا لگا دیا گیا ہے اور ساتھ ہی لوگوں کو پریشان کرنے کے لئے گھر کے سامنے ناجائز غیر قانونی سپیڈ بریکر بنا دئیے گئے ہیں۔ اہلیان علاقہ آپ سے پرزور استدعا کرتے ہیں کہ از خود نوٹس لیتے ہوئے یہ تجاوزات+ سپیڈ بریکر اور چبوترا فوری ختم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ (محمد عمران، پرویز بھٹی بلاک نمبر15 ٹاؤن شپ لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن