• news

اوگرا کا صارفین پر 44 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کا انکشاف

اسلام آباد( خصو صی نما ئندہ) صارفین کے تحفظ کیلئے قائم اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی پر نوازشات کردیں، اوگرا کی جانب سے صارفین پر 44 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن کو 44 ارب 74 کروڑ روپے کے گیس شارٹ فال ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دی گئی، بغیرتصدیق ایڈجسٹمنٹ کی اجازت سے گیس قیمت میں 106 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا، اوگرا اجازت نہ دیتی تو 30.62 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوسستی گیس مل سکتی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن