• news

صاف پانی سکینڈل: ڈاکٹر ظہیر کیخلاف کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی، وسیم اجمل کے ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صاف پانی کمپنی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کیس میں ملوث 4 ملزمان ڈاکٹر ظہیر الدین وغیرہ کے خلاف کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی گئی جبکہ فاضل عدالت نے ملزمان قمر الاسلام، وسیم اجمل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کیس پر سماعت کی۔ ملزم ڈاکٹر ظہیر الدین ، سلیم اختر، مسعود اختر، خالد ندیم بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کا کہنا تھا کہ ملزمان کی آپس کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ ملزمان کی جانب سے واٹر پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے کاغذات میں قیمتوں کا غلط تعین و اندراج کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن