خیبر پی کے اسمبلی نے 2018-19ء کیلئے 618 ارب روپے بجٹ کی منظوری دیدی
پشاور(بیورو رپورٹ)خیبرپختونخوا اسمبلی نے رواں مالی سال 2018-19کیلئے 618ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی ہے۔ ترقیاتی کاموں کے لئے 180ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اپوزیشن اراکین کی جانب سے تعلیم، صحت، خزانہ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نظم ونسق اور داخلہ کی ناقص کارکردگی پر شدیدتنقید کی گئی۔ 56محکموں اور اداروں کے لئے 618اروپے کے مطالبات زر کی منظوری دی ،ریاستی کاروبار،غلے کی خریداری کیلئے بھی92ارب17کروڑکی بھی منظوری دی گئی۔