کینیڈا: گلوکار گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران طیارے سے گر کر ہلاک
اوٹاوا(آئی این پی)کینیڈا کے پوپ گلوکار جان جیمس اپنے گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران طیارے سے گر کر ہلاک ہوگئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا کے 34 سالہ گلوکار جان جیمس اپنے ایک گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے اڑتے ہوئے طیارے کے ایک بازو پر کھڑے تھے۔ اس سٹنٹ کے لیے انہوں نے خصوصی تربیت بھی حاصل کی ہوئی تھی۔