سی پیک سے پاکستان‘ چین سمیت دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہو گا: ملیحہ لودھی
نیویارک( آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ سی پیک سے پاکستان اورچین سمیت دیگرممالک کوبھی فائدہ ہوگا۔پاکستان ترقی پذیرممالک کے درمیان تعاون کواہمیت دیتاہے۔پاکستان کئی ترقی پذیرممالک کوتربیت،ٹیکنیکل سپورٹ اوردیگروسائل فراہم کررہاہے۔جنرل اسمبلی کی مالی امورکی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا کہناتھا ترقیاتی امدادممالک کی انفرادی ضروریات اورترجیحات کے مطابق ہونی چاہیے۔پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے تعاون ضروری ہے۔انہوں نے کہااقوام متحدہ کی توجہ دیرپاترقی کے مقاصدحاصل کرنے پرمرکوزہونی چاہیے۔سی پیک جنوب جنوب تعاون کی غیرمعمولی مثال ہے۔