چین کے تعاون سے خیبر پی کے میں آئل ریفائنری لگانے کا فیصلہ، مفاہمت کی یاداشت پر دستخط
پشاور(صباح نیوز) چینی کمپنی کے تعاون سے حکومت نے خیبر پی کے میں آئل ریفائنری لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبر پی کے آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ (او جی سی ایل)اور چینی کمپنی جیانگ لیان انٹرنیشنل انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے حکام نے آئل ریفائنری لگانے کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے۔