• news

تنازعہ کشمیر‘ پاکستان کو آئرلینڈ معاہدہ کی طرز پر تجاویز پیش کرنی چاہئیں: شیریں مزاری

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کے لئے ٹھوس تجاویز پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے حق خودارادیت اور رائے شماری کے اصولوں پر درمیانی مدت کے اقدامات پر مشتمل اپنی پہلی نوعیت کا کشمیر کے تذویراتی تنازعہ کے حل کے لئے ماڈل پیش کیا۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان کو آئرلینڈ کے امن معاہدے کی طرز پر تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے تجاویز پیش کرنی چاہئیں۔ مقبوضہ کشمیر اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے اعداد و شمار کو دستاویزی شکل دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن