• news

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی

ویشاکھاپٹنم (اے پی پی)بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہو گیا، میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 321 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا تھا، ویرات کوہلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 157 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم بھی ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 321 رنز بنا سکی، 78 رنز پر 3 وکٹیں کھونے کے بعد شے ہوپ اور ہٹمائر حریف بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے بھارتی بائولرز کی خوب دھنائی کی اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 143 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو جیت کی امید دلائی لیکن ویسٹ انڈین میچ میں فتح تو حاصل نہ کر سکی البتہ میچ ٹائی کرنے میں کامیاب رہی، شے ہوپ 123 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، ہٹمائر 94 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے، اومیش یاداو نے آخری اوور میں 14 رنز کا دفاع کر کے اور ہوپ نے آخری گیند پر چوکا لگا کر اپنی اپنی ٹیموں کو شکست سے بچایا، کوہلی کو عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن