قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ: پنجاب نے کراچی یونائیٹڈ کو ہراکر تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پی ایف ایف قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ میں پنجاب نے کراچی یونائیٹڈ کو 0-3 سے مات دیکر تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا، شمائلہ نے 16ویں منٹ میںٹیم کو برتری دلائی، ماہ نور نے دوسرے ہاف میں مسلسل 2 گول داغ کر سکور تین صفر کر دیا، کراچی یونائیٹڈ کے تمام جوابی حملے بیکار گئے۔ فائنل میچ آج آرمی اور واپڈا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔