• news

اے کرکٹ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرا ون ڈے میچ ہرا کر سیریز جیت لی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اے کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریز میں دو ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ نیوزی لینڈ اے ٹیم 224رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ فلپس صفر ‘وکررپندرہ ‘ینگ چالیس ‘واٹلنگ 75‘بریوس بیس ‘اینڈرسن گیارہ ‘ایسٹل چالیس ‘رویندرا چھ ‘کوگلین دو اور وین بیک پانچ رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ محمد عرفان جونیئر نے چار ‘احمد جمال دو ‘کاشف بھٹی اور محمد اصغر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ پاکستان اے ٹیم نے ہدف پانچ وکٹوں پرپور اکرلیا ۔ شان مسعود بائیس ‘عابد علی تیس ‘افتخار احمد ایک ‘کپتان محمد رضوان چونتیس اور محمد سعد انچاس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ سعود شکیل 67اور آغا سلمان تین رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔کوگلین ‘وین بیک ‘جیمی سن اور ایسٹل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں دو ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن