مصر انٹرنیشنل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے لئے پاکستانی ٹیم قاہرہ پہنچ گئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) مصر انٹرنیشنل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے لئے پاکستانی ٹیم قاہرہ پہنچ گئی۔ پاکستان کے چار کھلاڑی آج سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ان میں عرفان سعید،انجم بشیر اور شاہ میر افتخار مینز کیٹگری میں شریک ہیں جبکہ ویمنز مقابلوں میں ماہ حور شہزاد امیدوں کا مرکز ہوں گی۔انٹرنیشنل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ آج سے 28اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔عرفان سعید ، انجم بشیر اور شامیر افتخار قاہرہ پہنچ گئے۔پاکستان نمبر ون ماحور شہزاد نے بھی ٹیم کوجوائن کرلیا۔ مصر سے واپسی پر قومی کھلاڑی بحرین جائیں گے جہاں پلو شہ بشیر بھی ٹیم کا حصہ بنیں گی۔ بحرین انٹرنیشنل بیڈمنٹن کپ یکم نومبر سے شیڈول ہے۔