• news

کشمیر برصغیر کا نامکمل ایجنڈا اور تصفیہ طلب مسئلہ ہے‘ مہم جوئی پر دفاع وطن کیلئے ہر وقت تیار ہیں : آرمی چیف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نیوز ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے مسئلہ کشمیر غیرحل شدہ تنازعہ ہے اور ہم کشمیریوں کے جائز تاریخی موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم امن کے خواہاں ہیں لیکن کسی بھی مہم جوئی کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گزشتہ روز کنٹرول لائن کے پانڈو اور سر پیر سیکٹروں میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر افسروں اور جوانوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاک فوج خطے کے امن و استحکام پر یقین رکھتی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کسی بھی مہم جوئی کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔آئی این پی کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہم کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں اور جذبے اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے اور کشمیریوں کے عظیم م¶قف پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اے پی پی کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور ان کے بلند مورال کو سراہا۔ انہوں نے کہا کشمیر ایک بنیادی نامکمل ایجنڈا ہے اور ہم کشمیریوں کے منصفانہ، تاریخی م¶قف پر ان کے ساتھ ہیں۔ نیٹ نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور ایل اوسی پر تعینات اہلکاروں اور افسران سے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا پاک فوج خطے کے امن و استحکام پر یقین رکھتی ہے۔ سربراہ پاک فوج نے تنازع کشمیر کو برصغیر کا نامکمل ایجنڈا اور حل طلب مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کشمیریوں کے حق خودارادیت کے بنیادی حق کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
آرمی چیف

ای پیپر-دی نیشن