• news

واشک : قافلے پر فائرنگ‘ آئی جی ایف سی بلوچستان ساﺅتھ محفوظ‘ دو اہلکار شہید تین زخمی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ نیشن رپورٹ) بلوچستان کے علاقے واشک کے قریب آئی جی ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) کے قافلے پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2اہلکار شہید، 3زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں آئی جی ایف سی سا¶تھ معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔ سکیورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا جمعرات کو بلوچستان کے علاقے واشک (ناگ) میں نامعلوم دہشت گردوں نے آئی جی ایف سی سا¶تھ میجر جنرل سعید احمد کے قافلے پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آئی جی ایف سی کی سکیورٹی پر مامور گاڑی زد میں آ گئی اور حوالدار یحییٰ الرحمان اور نائیک سیف الرحمان شہید ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔ نیشن رپورٹ کے مطابق قافلہ خضدار جا رہا تھا۔ بلوچستان لبریشن آرمی کے ترجمان جہاد بلوچ نے الجزیرہ کو فون پر بتایا کہ یہ بی ایل اے اور بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کی مشترکہ کارروائی تھی، اور وہ آئندہ بھی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا درجنوں جنگجوﺅں نے کارروائی میں حصہ لیا اور وہ راکٹ لانچروں، آٹومیٹک رائفلوں سے مسلح تھے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے حملے اور شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔ وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی نے حملے کی مذمت کی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ دریں اثناءکوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نواں کلی میں موٹرسائیکل سواروں نے بروری روڈ تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل موسیٰ کو شہید کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی۔ شہید اہلکار اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد واپس گھر جا رہا تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی۔
آئی جی ایف سی حملہ

ای پیپر-دی نیشن