• news

;عقیدہ ختم نبوت کیخلاف قادیانیت نواز پالیسیوں کا مقابلہ کیا جائیگا : مقررین کانفرنس چناب نگر

چنیوٹ+ چناب نگر (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقدہ آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے شرکاءاور مقررین نے کہا ہے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں قادیانیوں کی غیر قانونی اور اشتعال انگیز سرگرمیاں قابل تشویش اور لمحہ فکریہ ہیں۔ حکومت پاکستان نوجوان نسل کا ایمان بچانے کے لئے ملک کے تمام تعلیم اداروں کے داخلہ فارموں میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرے۔ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف قادیانیت نواز پالیسیوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا جائے گا۔ امت کے مشترکہ عقائد و نظریات پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے والے اسلام اور ملک کے غدار ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ اور بیورو کریسی میں چھپے قادیانی غیر محسوس انداز میں ٹکرا¶ کی صورت پیدا کر رہے ہیں تاکہ ملک کو مذہبی و معاشی حوالہ سے عدم استحکام کا شکار کیا جاسکے۔ اسلامیان پاکستان ان گھنا¶نی سازشوں کا ادراک کر کے اتفاق و یک جہتی سے ناکام بنانے میں ہراول دستے کا کردار کریں۔ اسلام کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک پاکستان میں قادیانی اور یہودی ایجنڈا نہیں چلنے دیا جائے گا۔ قانون توہین رسالت اور قوانین ختم نبوت کو چھیڑنا آگ و خون سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ کانفرنس کی افتتاحی نشستوں کی صدارت پیر حافظ ناصر الدین خاکوانی، صاحبزادہ عزیز احمد، صاحبزادہ خواجہ خلیل احمد اور مولانا محب اﷲ لورالائی نے کی۔ جبکہ کانفرنس سے مفکر ختم نبوت مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا مفتی محمد حسن، شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، جمعیت علماءاسلام کے رہنما مولانا محمد امجد خان، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا قاضی احسان احمد،مولانا غلام حسین، مولانا عبدالقیوم حقانی،مولانا سائیں عبدالمجیب بیر شریف، مولانا مفتی مسعود سومرو، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا مفتی محمد دین ٹل، مولانا عبدالحکیم نعمانی، مولانا محمد قاسم رحمانی، مولانا عبدالستار گورمانی، مولانا عبدلنعیم رحمانی، مولانا محمد وسیم اسلم، مولانا محمد اسحاق ساقی، مولانا محمد خبیب، مولانا محمد اقبال، مولانا مختار احمد،مولانا ضیاءالدین آزاد، مولانا محمد رضوان عزیز، مولانا عبدالرشید غازی، صاحبزادہ حافظ مبشر محمود، مولانا محمد قاسم سیوطی،مولانا محمد ایوب خان ڈسکہ، مولانا راشد مدنی ٹنڈو آدم، حافظ محمد مہتاب سمیت متعدد مقتدر شخصیات نے شرکت و خطاب کیا۔ مولانا عزیزالرحمن جالندھری نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا دفاع کرنے والے قدرت کی طرف سے حضور اکرمﷺ کی ذاتی خدمت پر مامور ہیں اور قیامت کے دن سب سے زیادہ قربت اور بلندی درجات انہیں نصیب ہوں گے۔ مولانا پیر حافظ ناصر الدین خاکوانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، صحابہ کرامؓ اور اہلبیتؓ کی عظمت اور امت مسلمہ کی وحدت عقیدہ ختم نبوت میں مضمرہے۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا قادیانی صیہونی وسامراجی طاقتوں کے گماشتے اور اسرائیل کے ایجنٹ ہیں۔ مولانا عبدالقیوم حقانی نے کہا قادیانی جرائد اور رسائل میںغیر قانونی طور پر اسلامی شعائر اور مسلمانوں کی مذہبی اصطلاحات استعمال کر کے آئین پاکستان کی واضح خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ مولانا قاضی احسان احمد نے کہا علامہ اقبال نے سب سے پہلے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا دینے کا مطالبہ کیا۔ مولانا عبدالحکیم نعمانی نے کہا قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا فیصلہ صرف مولویوں کا نہیں دنیا بھر کے تمام مسلمان، قادیانیوں کو غیر مسلم یقین کرتے ہیں۔ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا غلام حسین نے کہا ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت امت کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔ مولانا سائیں عبدالمجیب بیر شریف نے کہا گستاخان رسول کو سپورٹ کرنے والے دنیا و آخرت میں ذلیل ہوں گے۔ مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا مسئلہ ختم نبوت کو متنازعہ بنانے والے منکرین ختم نبوت کو کندھا فراہم کر رہے ہیں۔ مولانا مسعود احمد سومرو نے کہا ہم اکابرین کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے عدم تشدد کی پالیسیوں کو اپناتے ہوئے شب و روز قادیانیوں کی ہدایت کے لئے دعا¶ں کا اہتمام کرتے ہیں۔ مولانا صاحبزادہ مبشر محمود، مولانا محمد وسیم اسلم نے کہا اہم عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹائے بغیر ملک کو امن کا گہوارہ نہیں بنایا جا سکتا۔ مولانا عبدالنعیم رحمانی نے کہا عقیدہ ختم نبوت میں وحدت امت کا راز پنہاں ہے۔ کانفرنس میںعقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت سمیت مختلف موضوعات پر بیانات ہوئے۔ کانفرنس آج بھی جاری رہے گی۔ دینی اور سیاسی جماعتوں کے رہنما اورو قائدین خطاب کریں گے۔ چناب نگر سے نمائندہ خصوصی کے مطابق جمعیة علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج چناب نگر ختم نبوت کا نفرنس میں شرکت کریں گے اور جمعیة کے ذمہ داروں سے ملاقات کریں گے اور رکنیت سازی کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔
ختم نبوت کانفرنس

ای پیپر-دی نیشن