ہائیکورٹ نے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔ جبکہ سگریٹ فروخت کرنے والے کیفے کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں پابندی کے باوجود کھلے عام سگریٹ فروخت کیے جارہے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ اساتذہ ڈیوٹی کے دوران بھی سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں سگریٹ فروخت کرنے اور سگریٹ پینے پر پابندی لگائی جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ اساتذہ تدریسی اوقات کے دوران ادارے کی حدود میں سیگریٹ نوشی نہ کریں۔
سگریٹ/ہائیکورٹ