روس نے امریکہ اور یورپی این جی اوز پر پابندی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا
ماسکو(آئی این پی) روس نے پاکستان کی جانب سے امریکہ اور یورپی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں پر پابندی کو اس کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا اور کہا کہ اس معاملے پر تبصرہ کرنا درست نہیں۔ جمعرات کو ان خیالات کا اظہار روس کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریہ ذخاروفا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران پاکستانی صحافی اشتیاق ہمدانی کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔
قرار