عمران خان مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیات میں شامل‘ اسلامک سٹرٹیجک سٹڈیز سنٹر کی فہرست جاری
اسلام آباد (آ ئی این پی) وزیراعظم عمران خان کو مسلم دنیا کی50 با اثرترین شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا، عمران خان کے علاوہ مزید تین پاکستانی بھی لسٹ میں شامل ہیں۔اردن کی رائل اسلامک سٹرٹیجک سٹڈیز سنٹر نے خدمت خلق، آرٹ اینڈ کلچر، سائنس، ٹیکنالوجی، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت مختلف 13 کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پانچ سو بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست سال 2019 جاری کردی۔وزیراعظم عمران خان کا نام مسلم دنیا کی 50 بااثر ترین شخصیات میں شامل کرلیا گیا ہے، فہرست میں عمران خان کا نام انتیسویں نمبر پر ہے۔ فہرست میں عمران خان کے علاوہ مزید تین پاکستانی بھی شامل ہیں، جن میں جسٹس شیخ محمد تقی عثمانی ،امیرتبلیغی جماعت حاجی محمد عبد الوہاب، اور مولاناطارق جمیل ہے۔مولوی تقی عثمانی چھٹے، حاجی عبدالوہاب 19 ویں اور مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر ہیں۔دوسری جانب مسلم حکمران اور رہنما ﺅں کی فہرست میں عمران خان کا 15واں نمبر ہے۔
بااثر ترین شخصیات