گوجرانوالہ : حادثے کی فوٹیج بنانے پر ڈولفن فورس کا نوجوان پر تشدد، موبائل چھین لیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) حادثے کی فوٹیج بنانے پر ڈولفن فورس نے نوجوان سے موبائل چھین کر اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ شہریوں نے پو لیس گردی کیخلاف ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ بتایا گیا کہ نوشہرہ روڈ پر دو افراد کے درمیان جھگڑا ہو رہا تھا اس بارے علم ہونے پر ڈولفن فورس کے اہلکار موقعہ پر پہنچ گئے اس دوران وہاں کھڑے عثمان نامی نوجوان نے فوٹیج بنانا شروع کر دی تو اہلکاروں نے نوجوان سے موبائل فون چھین لیا جس پر نوجوان اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے مابین تلخ کلامی ہوگئی جنہوں نے مبینہ طور پر عثمان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔