• news

یمن میں سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری‘ بچوں سمیت 20 شہری جاں بحق‘ 10 زخمی

صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں سعودی اتحادی طیاروں کے فضائی حملے میں 20 شہری جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ طبی ورکرز نے میڈیا کو بتایا ساحلی شہر اور بندرگاہ حدیدہ سے 20 کلومیٹر دور سبزیوں اور فروٹ کو پراسیس کرنے والی فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا۔ فوجی ترجمان نے تسلیم کیا شہریوں کے جانی نقصان کی تحقیقات کریں گے۔ یاد رہے حوثی باغیوں کے خلاف بمباری اور فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں روکنے کے لئے سعودیہ پر عالمی دبائو بڑھ رہا ہے۔ اگست میں امریکہ کا دیا بم سعودی طیارے نے ایک سکول پر گرایا تھا جس میں 40 بچے مارے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن