کراچی: مبارک ولیج میں تیل پھیل گیا آبی حیات کو خطرات، ماحول آلودہ ہوگیا
کراچی(خبر نگار) کراچی کے ساحل مبارک ولیج میں تیل پھیل جانے سے آبی حیات کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مبارک ولیج پر تیل پھیلنے سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے جب اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کی گئیں تو ان کا کہنا تھا کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ تیل کہاں سے آیا ہے تیل پھیلنے سے ساحل بھی گندا ہوگیا ہے۔