• news

زگ زیگ ٹیکنالوجی حاصل نہ کرنیوالے بھٹوں کو 3 نومبر تک بند کر دیا جائیگا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں اینٹوں کے بھٹوں کو 3 نومبر کو بند کر دیا جائیگا۔ محکمہ ماحولیات پنجاب نے شہریوں کو سموگ آلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے دھواں چھوڑنے والے اینٹوں کے بھٹوں کو دو ماہ کی مہلت دے رکھی تھی وہ اپنے بھٹوں کو زک زیگ سسٹم پر منتقل کروائیں۔ مہلت ختم ہونے کے بعد پنجاب بھر کے وہ تمام اینٹوں کے بھٹے جنہوں نے زگ زیگ ٹیکنالوجی حاصل نہیں کی اور بھٹوں کو سابق طرز پر چلایا جا رہا ہے ان کے بھٹے تین نومبر کو بند کر دیا جائے گا اور ان کیخلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن