• news

ایف ا ے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے نیکٹا کا اجلاس

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ‘ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدر آمد کے لیے نیکٹا کا ایک اجلاس گزشتہ روز نیکٹا ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ نیشنل کوآرڈی نیٹر مسٹر خداداد لک نے اجلاس میں بتایا کہ وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایک نیشنل ٹاسک فورس بنائی گئی ہے۔ نیشنل کوآرڈی نیٹر نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں اور دہشت گردوں کو مالی معاونت کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کوموثر بنانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن