• news

لاہور ہائیکورٹ نے کینٹ میں نہری پانی کی بحالی کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیدیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے دائر درخواست پر کینٹ میں نہر کے پانی کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔ فاضل عدالت نے قرار دیا کہ زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے چلی گئی، پانی کو محفوظ کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ فاضل عدالت نے ایڈووکیٹ کمال حیدر کی درخواست پر سماعت کی۔

ای پیپر-دی نیشن