• news

پاکستان بھارت کیساتھ بات چیت سے گھبراتا ہے نہ دبائو قبول کرینگے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر+ آ ئی این پی) پا کستان نے وا ضح طو ر پر کہا ہے کہ اپنے ملکی مفادات کی خاطر اقدامات کرتے رہیں گے، افغانستان نے تاحال کوئی ٹھوس شواہد نہیں دیے، پاکستان اور امریکا افغانستان میں دیرپا امن کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان پر کسی ملک کی جانب سے کسی د با ئو کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا۔چین اور بھارت کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر تبصرہ نہیں کریں گے جمعرات کو دفتر خا رجہ کے تر جمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار پر یس بر یفنگ میں کہا کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا، وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، سعودی عرب نے 6.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا، پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس 2 ہزار سے300 ریال کردی جائے گی۔ وزیراعظم 2 سے 5 نومبر کو سرکاری دورے پر چین جائیں گے۔ وزیراعظم چینی صدر شی جن پنگ اور ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ شنگھائی کانفرنس میں خصوصی شرکت بھی کریں گے،ڈاکٹر فیصل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض فوج نے 20 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا، پاکستان کشمیر میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستان بھارت مذاکرات سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے بات چیت سے گھبراتا نہیں، بات چیت کے ذریعے ہی معاملات حل کیے جاسکتے ہیں۔ بھارتی شہریوں کی جانب سے پاکستانی حدود میں جہاز یرغمال بنائے جانیکا علم نہیں۔پاکستان اپنے ملکی مفادات کی خاطر اقدامات کرتا رہے گا، انہو ں نے ایک با ر پھر قندھار واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کے الزامات کو مسترد کردیا، افغانستان نے تاحال کوئی ٹھوس شواہد نہیں دیئے، افغانستان میں دیرپا امن کے لیے پاکستان اور امریکا کوشاں ہیں،ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان پر کسی ملک کی جانب سے کسی دبا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان اپنے ملکی مفادات کی خاطر اقدامات کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا۔نمائندہ خصوصی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی 2 نومبر کو چین جائے گا۔ دورہ میں متعدد ایم او یوز پر دستخط ہوں گے جن میں ’’اکنامک زونز‘‘ کے قیام کا معاہدہ بھی شامل ہوگا۔نیشن رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان امریکی دبائو میں نہیں آئے گا اور اپنی حاکمیت کا دفاع کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن