• news

قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل آرمی ٹیم نے جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل آرمی ٹیم نے جیت لیا۔ چیمپئن شپ کے فائنل میں آرمی اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان مقابلے کا فیصلہ پنلٹی کسکس پر ہوا۔ کھیل کے 41 ویں منٹ میں آرمی نے گول کیا لیکن واپڈا کی جومن نے چند لمحے بعد ہی مقابلہ برابر کر دیا۔ دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی بعد میں گول کرنے میں کامیاب نہ ہوئی۔ پنالٹی ککس پر آرمی نے0-3 سے میدان مار لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔آرمی کی فاتح ٹیم 3 لاکھ ‘ رنرز اپ واپڈا کو 2 لاکھ روپے ملے۔ بہترین کھلاڑی خدیجہ (آرمی) اور بہترین سکورر معصومہ چوہدری (ماڈل ٹاؤن اکیڈمی)نے 40، 40ہزار حاصل کئے۔ بہترین گول کیپر ماہ پارہ (واپڈا) اور فیئر پلے،ٹرافی حاصل کرنے والی ٹیم پنجاب کو 30،30ہزار روپے دیئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن