• news

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی؛ پاکستان نے ملائیشیا کوہر ادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 1-0 سے شکست دیدی۔گرین شرٹس کی جانب سے محمد عرفان جونیئر نے فیصلہ کن گول کیا، دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی اور کل پھر مقابلہ ہوگا۔ میچ میں ابتدائی تین کوارٹرز میں کوئی گول نہ بنا، 53 ویں منٹ میں گول پوسٹ کے قریب سے عرفان جونیئر نے گیند کو جال میں پہنچاکر گرین شرٹس کو جشن منانے کا موقع فراہم کیا اور یہ گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن