امام الحق نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) بیٹسمین امام الحق نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوسکیں گے۔ امام الحق نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس کی بحالی پر کام شروع کر دیا۔ امام مزید دو ہفتے کرکٹ سے دور رہیں گے، انہیں مکمل فٹ ہونے اور بیٹنگ کے لئے خود کو تیار کرنے میں وقت لگے گا یہی وجہ ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے دستیاب نہیں ہونگے۔ امکان ہے ٹیسٹ سیریز میں دستیاب ہوں گے۔