• news

سرکاری افسروں، سیاسی شخصیات کی بھی دبئی میں جائیدادیں ہیں، سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں زیر سماعت پاکستانی شہریوں کے بیرون ملک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس زیر سماعت ہے۔ ایف آئی اے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران کی بھی دبئی میں جائیدادیں موجود ہیں۔ اہم شخصیت کی بہن کی بھی دوبئی میں جائیداد ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے انہیں نوٹس جاری کردےا ہے، ان کے ملازم نے انکے بیرون ملک ہونے کا جواب دیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی فرخ سلیم کی والدہ کا نام بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ممتاز احمد کی دوبئی میں 16 جائیدادیں ہیں، سابق وزیر مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام 4 جائیدادیں ہیں۔ عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان کی3 جائیدادیں سامنے آئی ہیں، رضوانہ امین کا ملکیت تسلیم کرنے، ملازم نے نوٹس وصول کرنے سے انکار کےا ہے، عرفان مروت، دلدار چیمہ نے دوبئی جائیداد کی ملکیت سے انکار کیا۔ سابق لیگی سینیٹر انور بیگ کی اہلیہ بھی دوبئی میں فلیٹ کی مالک نکلیں، سینیٹر تاج محمد آفریدی، میر حسن تالپور، سابق سینیٹر عمار احمد خان بھی جائیدادوں کے مالک نکلے، کسٹم کلیکٹر شاہد مجید، ایف بی آر افسر واصف خان کی جائیداد بھی سامنے آ گئی۔ سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کی اہلیہ کے نام بھی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے۔ مشرف کے سابق سیکرٹری طارق عزیز کی بیٹیاں بھی دوبئی میں جائیداد کی مالک ہیں، ڈی آئی جی سہیل حبیب تاجک، سابق ایکسین زاکم خان کا نام بھی شامل، سرکاری افسر آغا مسعود عباس، زرعی ترقیاتی بنک کے ارشاد احمد کا نام بھی شامل، ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق کلیکٹر کسٹم واحد خورشید کی اہلیہ بھی دوبئی میں جائیداد کی مالک ہیں۔
پاکستانی جائیدادیں

ای پیپر-دی نیشن