عمران نے دفاتر میں سرکاری امور کی سست روی کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری دفاتر میں سرکاری امور کی سست رفتاری کا جائزہ لیتے ہوئے خط کتابت کے لئے پیلا، سبزاور سرخ رنگ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس سے کام کی نوعیت کو جانچا جائے گا۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو لیٹر بھی جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری دفاتر میں کام کی سست رفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو لیٹر جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے آئندہ سے سرکاری امور وقت پر نمٹانے کے لئے رنگوں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے جس میںعمومی نوعیت کی خط وکتابت کے لئے سبز کلر استعمال کیا جائے گااور پیلا کاغذ 50 فیصد مقررہ مدت کے اندر وقت گزر جانے کی یقین دہانی کرائے گا تاکہ جلدی کام کو مکمل کیا جاسکے۔ اسکے علاوہ کام کے لئے مقررہ 90 فیصد وقت گزرنے پر سرخ کاغذ بطور وارننگ استعمال کیا جائے گا۔
وزیراعظم / نوٹس