• news

بھارتی جارحیت کیخلاف دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے ‘کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے: عارف علوی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے۔ صدر عارف علوی نے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرینگر میں فوج اتاری، بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے نہیں دبا سکتا، پاکستان اقوام متحدہ کی رپورٹ کی سفارشات کی مکمل حمایت کرتا ہے، کشمیریوں کے حق رائے دہی کو عملی جامہ پہنانے تک حمایت جاری رکھیں گے۔
یوم سیاہ

ای پیپر-دی نیشن