• news

پیرس میں پاکستان کے بلند پہاڑوں کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) پاکستان کے بلندوبالا اور عظیم الشان پہاڑوں کے بارے میں ہونے والی پہلی اور اپنی نوعیت کی منفرد بین الاقوامی کانفرنس اپنے مقاصد خوش اسلوبی سے حاصل کرنے کے بعد کل پیرس میں ختم ہو گئی۔ کانفرنس میں پانچ سو سے زیادہ کوہ پیماؤں، مہم جوؤں اور ایڈونچر کھیلوں کے ماہرین جن کا تعلق فرانس، ہالینڈ، آئر لینڈ، سوالونیہ اور برطانیہ سے تھا، نے کانفرنس میں بھرپور شرکت کی۔ اس کے علاوہ مختلف ملکوں کے سفیروں، پاکستان اور فرانس کے ٹور آپریٹرز، پاکستان کمیونٹی کے چیدہ چیدہ افراد اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن