• news

آل ملتان رائس ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حلف اٹھالیا

ملتان( سماجی رپورٹر) آل ملتان رائس ملز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں نے حلف اٹھالیا۔ چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے منتخب عہدیداروں سے حلف لیا جن میں سرپرست اعلیٰ چوہدری ارشد، چیئرمین شیخ زاہد، صدر حاجی آفتاب، سینئر نائب صدر شیخ محمد قاسم، نائب صدر حسین مہدی، جنرل سیکرٹری عامر سبحان بھٹہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک محمد اقبال، سیکرٹری نشر واشاعت اشفاق بلوچ، فنانس سیکرٹری قاری محمد شفیق الرحمان، چیئرمین مجلس عاملہ محمد نوید ممبران چوہدری محمد لطیف، عارف آنول، ملک رمضان، عامر شاہ، عبدالرحمان، مولوی ادریس، رانا مقبول، محمد آفتاب شامل ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف صنعت کار چوہدری ذوالفقار علی انجم تھے۔ خواجہ محمد شفیق نے کہا رائس ملز ملک کی ایکسپورٹ میں اضافہ کا باعث اور معیشت کی بہتری میں نمایاں اور منفرد مقام رکھتی ہیں۔ تقریب میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے عہدیداران ظفر اقبال صدیقی، شیخ طاہر امجد، ارشد باجوہ، شیخ فیصل سعید، عزیز الرحمان انصاری، خواجہ فاروق، عاصم شریف بٹ، شیخ سرفراز، خواجہ یاسراشفاق سمیت رائس ملز ممبران نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن