• news

پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ‘ ڈی سی لودھراں کی جانب سے مقرر ہ نرخوں کا نوٹیفیکشن جاری

لودھراں(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ثاقب علی عطیل نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں کی مشاورت سے اشیاء خوردونوش کے نرخ مقرر کر کے نوٹی فیکیشن جاری کر دیاہے۔ نوٹی فیکشن کے مطابق چاول باسمتی سپر کرنل کچی 115روپے فی کلو ، چاول اری 48روپے ، دال چنا (باریک) 100روپے ، دال چنا (موٹی) 110روپے ، دال ماش 95روپے ، دال مونگ92روپے ، چنا سفید(موٹا)128روپے، چنا سفید (باریک)94روپے ،سرخ مرچ پسی ہوئی 225روپے ، بیسن 104روپے ، سوجی /میدہ42روپے ، چھوٹا گوشت650روپے ، بڑا گوشت330روپے مقرر کیئے گئے ہیں جبکہ سبزی و فروٹ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر طے کر یگی۔

ای پیپر-دی نیشن