• news

اسلام آباد: چینی سفارتخانے میں پہلی بار نماز جمعہ کی ادائیگی

اسلام آباد (آن لائن) چائنہ کی اسلام آباد (پاکستان) میں موجود ایمبیسی میں جمعہ کے روز چائنہ کے سفیر کی طرف سے منعقدہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے حوالے سے بریفنگ کے موقع پر نماز کے لئے باقاعدہ وقفہ کیا گیا تو اس موقع پر موجود الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں نے باقاعدہ جمعہ کی نماز خطبہ اور باجماعت ادا کرنے کا فیصلہ کیا جس کیلئے ہال میں بچھائی گئی صفوں کو قبلہ رخ کرنے کے بعد پہلی اذان دی گئی پھر سنتیں ادا کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی خطبہ کی اذان اور خطبہ جمعہ کے ساتھ نماز باجماعت ادا کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن