• news

ایف بی آر نے حمزہ اور سلمان شہباز کے اثاثوں‘ ٹیکس کی تفصیلات نیب میں جمع کرا دیں

لاہور(نامہ نگار)ایف بی آر نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے اثاثوں اور ٹیکس کی تفصیلات نیب میں جمع کرا دی ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو شہبازشریف کے علاوہ ان کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے حوالے سے بھی تحقیقات کر رہا ہے، اس سلسلے میں نیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے کاروبار اور ادائیگیوں سے متعلق 20 سالہ تفصیلات طلب کی تھیں، ایف بی آر نے نیب کو دونوں افراد کا ریکارڈ بھجوادیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن