• news

پرویز الٰہی سے ایرانی قونصل کی ملاقات، دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

لاہور (خصوصی رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ایرانی قونصل جنرل علی رضا ناظری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر اپنے معاونین کے ہمراہ ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، ایرانی قونصل خانے کے کمرشل اتاشی علی اصغر یخدلیہ اور فرسٹ قونصلر محمود طلائی بھی موجود تھے۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ دونوں ہمسایہ اسلامی ممالک مذہب اور ثقافت کے مضبوط بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔
پرویز الٰہی/ ملاقات

ای پیپر-دی نیشن