امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے یہودی عبادت گاہ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ہلاک افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ مسلح شخص یہید عبادت گاہ میں داخل ہوا اور اندر موجود تمام افرادذ کو یرغمال بنا لیا۔ بعدازاں فائرنگ کر دی۔ حملہ آور نے یہودیوں کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ مسلح حملہ آور نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے جس کی شناخت رابرٹ باورز کے نام سے کر لی گئی۔ جمعہ کے وقت عبادت گاہ میں تقریباً 100 افراد تھے۔ ٹرمپ نے یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ ہمارے ملک میں نفرت انگیز وقعات بڑھ رہے ہیں۔ کئی سال سے ایسے واقعات ہورہے ہیں جو شرمناک ہے۔ عبادت گاہ کی سکیورٹی اچھی ہوتی تو ایسا واقعہ نہ ہوتا۔ ایسے جرائم پر سزائے موت کا قانون سخت کرنا چاہئے۔
امریکہ