کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج، اُردو بازار 3 دن کیلئے بند
لاہور (کامرس رپورٹر) پیپر ملوں کی جانب سے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سٹیشنرز، پبلشرز، کاپی مینوفیکچررز، ناشران قرآن، سپورٹس اور دیگر سروسز کی پانچ تنظیموں نے آج 28اکتوبر سے 30اکتوبر تک مکمل شٹرڈاﺅن کا اعلان کیا ہے۔ ان تنظیموں میں انجمن تاجران اُردوبازار، پبلشرز اینڈ بک سیلرز یونین، کاپی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، سٹیشنرز ایسوسی ایشن اور انجمن ناشران قرآن شامل ہیں۔ ان تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 28 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک اُردو بازار اور ملحقہ مارکیٹوں میں 3 دن مکمل شٹرڈاﺅن رہیگا۔
اردو بازار