چیف جسٹس سے جاوید میانداد کی ملاقات، ڈیم فنڈ میں 2 لاکھ جمع کرائے 92ءورلڈ کپ کی گیند نیلامی کیلئے پیش
لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کرکے ڈیم فنڈز میں 2 لاکھ روپے جمع کرائے۔ جاوید میانداد نے چیف جسٹس کو 92 ورلڈ کپ کی گیند بھی نیلامی کیلئے پیش کی جس پر جاوید میانداد اور وزیراعظم عمران خان جو اسوقت پاکستانی ٹیم کے کپتان تھے، کے دستخط موجود ہیں۔ جاوید میانداد نے چیف جسٹس کو بتایا ورلڈکپ 92ءکی گیند 10 سال بعد امپائر نے دی تھی۔ امید ہے گیند کی نیلامی میں لوگ دلچسپی لیں گے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ گیند کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم بھی ڈیم فنڈز کو جائیگی۔
میانداد/ چیف جسٹس