دادو: مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے سکول ٹیچر کے بیٹے نے انصاف کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دیدی
اسلام آباد (صبا ح نیوز) دادو میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے سکول ٹیچر کے بیٹے نے انصاف کیلئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا، کشمور کے رہائشی سیف اللہ نے عدالت عظمی کے انسانی حقوق سیل میں موقف اپنایا اس کے والد عبدالفتح کو بھتیجے میر ہزار کے ساتھ کار پر کراچی جاتے ہوئے دادو پولیس نے 7 ستمبر کو گرفتار کیا تھا، رشوت نہ دینے پر اگلے ہی دن جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا جبکہ مقتول کے ساتھ گرفتار بھتیجے میر ہزار پر منشیات کا کیس بنایا گیا اور پولیس اس سے ملنے بھی نہیں دے رہی۔