• news

صدارتی کونسل کی تشکیل میں تاخیر‘ لیبیا کیلئے عارضی صدر منتخب کرلیا جائے: سپیکر پارلیمنٹ

طرابلس (اے پی پی) لیبیا کی پارلیمنٹ کے سپیکر عقیلہ صالح نے تجویز پیش کی ہے کہ نئی صدارتی کونسل کی تشکیل میں تاخیر ہونے کی صورت میں ملک کے لیے عارضی طور پر صدر کا انتخاب کر لیا جائے۔یہ تجویز ایسے وقت سامنے آئی ہے جب صدارتی کونسل کے سربراہ فائز السراج اٹلی کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے میں اطالوی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ اطالوی وزیراعظم اس سے پہلے اعلان کر چکے ہیں کہ مذکورہ کانفرنس عالمی برادری کی جانب سے لیبیا میں اقوام متحدہ کے زیر قیادت سیاسی عمل کے لیے بھرپور سپورٹ اور یک جہتی کا اظہار کرے گی۔ ادھر فرانس نے کہا ہے کہ لیبیائی سکیورٹی فورسز کی تربیت اور سرحدوں کی نگرانی میں معاونت کیلئے تیار ہیں۔ طرابلس میں فرانسیسی سفیرنے لیبیائی وزیرداخلہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں فریقین کوسکیورٹی اور غیر قانونی تارکین وطن کے بارے میں تمام معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کو عملی جامہ پہنانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ فرانس لیبیائی سکیورٹی فورسز کی تربیت اور سرحدی نگرانی میں معاونت کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن