• news

پاکستان امن و استحکام، تنازعات کا حل چاہتا ہے،بھارت کشمیریوں پر مظالم بند کرے: زین بگٹی

سبی ( آئی این پی )جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی نے کہا ہے پاکستان خطے میں امن واستحکام اور تمام تنازعات کا حل چاہتاہے، بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کرکشمیریوں پر مظالم بند کرے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،جس کی آزادی کیلئے کشمیری قوم کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گے ۔ وہ بروز ہفتہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہرعلی ، کونسل آف آل بلوچستان پریس کلب کے صوبائی سینئر نائب صدر حاجی سعید الدین طارق ، پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے ضلعی صدر محمد طاہر عباس چشتی بھی موجود تھے کی قیادت میں ملنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید لیاقت علی آغا ، محمد آصف کاکڑ، محمد علی زہری ، نواز دانش بھی موجود تھے ۔ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے جو اپنے ہمسائیوں سے ہمیشہ امن پیار کی بات کرتا ہیں ہم نے کبھی کسی بھی مسئلے پر بندوق گولی کی بات نہیں کی بلکہ پرامن ملک کے طور پر بات چیت کا سہارا لیا لیکن شاہد ہماری اس کمزوری کو بھارتی حکمران آج تک نہ سمجھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی کشمیر یوں کی حق خوداردیت کی مکمل حمایت کرتی ہیں وہ وقت دور نہیں جب کشمیری قوم آزادہوکر ملک قوم کی ترقی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ شاہ زین خان بگٹی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت کشمیر میںانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی میں ملوث ہے اور مسلسل کشمیریوں پر مظالم کررہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن