سعودی عرب :آئندہ ہفتے 4 علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان
ریاض(اے پی پی)سعودی محکمہ موسمیات کے نائب سربراہ ڈاکٹر ایمن غلام نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کے وسط میں سعودی عرب کے 4علاقوں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ، حائل قصیم اور مغربی ریاض میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جس سے سیلاب کی صورت پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔گزشتہ روز طائف میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ بعض مقامات پر درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ املج کمشنری میں کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کی اطلاعات ملیں۔