• news

اے پی سی میں شریک ٹھگوں کا تین رکنی ٹولہ احتساب سے نہیں بچ سکتا: فےاض چوہان

لاہور(اےن اےن آئی) پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اے پی سی کے نام پر کرپشن بچاﺅ مہم میں شریک تین رکنی ٹھگوں کا ٹولہ احتساب سے نہیں بچ سکتا۔ عوام جانتے ہیں کہ ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کر کے منی لانڈرنگ کے ذریعے کریشن کا مال ٹھکانے لگانے والوں کا یوم حساب قریب آگیا ہے، اب کسی اے پی سی یا این آر او کے لبادے میں جان نہیں چھوٹے گی اور نہ ہی بے وقت کی راگنی سے عوام کو گمراہ کیا جا سکے گا۔ راولپنڈی میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اور مسٹر زرداری کا گٹھ جوڑ کسی جمہوریت یا ملک و قوم کے لیے نہیں بلکہ اپنے غیر قانونی اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے تحریک انصاف کی جیت ہضم نہیں ہو رہی اور وہ اپنی شکست کا بدلہ ملک میں احتجاجی سیاست سے قومی ترقی اور معاشی استحکام میں روڑے اٹکا کر لینا چاہتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اے پی سی کے نام پر معاشی ترقی کو سبوتاژ کرنے والوں کو منہ کی کھانی بڑے گی اور اپوزیشن کچھ بھی کر لے عوام کرپشن بچاﺅ مہم کا حصہ ہرگز نہیں بنیں گے۔
فےاض چوہان

ای پیپر-دی نیشن