• news

این آر او کی سب نے درخواستیں بھیجی ہوئی ہیں اپوزیشن کے تمام کیسز روک دیں تو ان کیلئے سب ٹھیک ہو جائیگا: وفاقی وزیر اطلاعات

لاہور(نیٹ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے این آر او کی سب نے درخواستیں بھیجی ہوئی ہیں، اپوزیشن کے تمام کیسز کو اگر روک دیں تو ان کے لیے سب ٹھیک ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان درویش اور پاکستان کے لیے بیسٹ آدمی ہیں، وزیراعظم بہت محنت کر رہے ہیں، سب کو پتہ ہے عمران خان اپنی ذات نہیں بلکہ ملک کے لیے کام کریں گے۔ عثمان بزدار ہو یا میں، عمران خان کی وجہ سے ہمیں طاقت ملی، ورنہ ہم کچھ نہیں، کس کھلاڑی کو کہاں کھلانا ہے، یہ فیصلہ کپتان کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا اٹھارویں ترامیم کے بعد وزیراعلیٰ کے پاس بہت سارے اختیارات ہیں، تحریک انصاف م±ک م±کا کی سیاست کرتی تو اقتدار میں نہ آتی، پراسیکویشن ہماری ہے، اگر این آر او دینا ہوگا تو ہم ہی دیں گے۔ ملک کے تمام اداروں کا برا حال ہے، اداروں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اپوزیشن شور مچاتی ہے، ہم ڈاکوو¿ں کا پیچھا بھی کر رہے ہیں اور گھر کو بھی چلا رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات

ای پیپر-دی نیشن